برطانیہ جاکردیکھاکہ انسانیت کیاہوتی ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان

بہاولپور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برطانیہ کاہیلتھ بجٹ پاکستان کےبجٹ سےکئی گنازیادہ ہے، انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلم ممالک فلاحی ریاست سےبہت دورہیں . وزیراعظم نے بہاولپور میں قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا،سابقہ حکومتوں نے کبھی عوام پر اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا .

برطانیہ جاکردیکھاکہ انسانیت کیاہوتی ہے جہاں پیسےدےکراورمفت علاج کرانیوالوں میں فرق نہیں کیاجاتا . عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےسب سےپہلےہیلتھ کارڈجاری کیا، یونیورسل ہیلتھ کوریج امیرترین ممالک میں بھی نہیں ملتی، اس اقدام سے نجی سیکٹرچھوٹےشہروں میں ہسپتال بنائےگا، ہیلتھ کارڈ صحت کےشعبے میں انقلاب لانے کا سبب بنے گا .
انہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کےٹولےسےہے، یہ چوری کریں تو کہتے ہیں ہمیں این آراودےدو، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غریب چوری کرے تو اسےجیل میں ڈال دو .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لندن کی سب سے مہنگی جگہ پرانکےگھرہیں، بی بی سی نےانکی کرپشن پرڈاکو مینٹریز جاری کیں . ن لیگ نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی، فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں