سعودی شہریوں کیلئے خوشخبری، امریکی ویزا اب بغیر انٹرویو ملے گا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو امریکی ویزا کے حصول کیلئے انٹرویو نہیں دینا ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیدیا۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ سعودی عرب میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے گیا جو سعودی شہری سیاحتی ویزے کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کر دیں۔