سعودی عرب کی انتہائی اہم ترین شخصیت 7 فروری کو پاکستان آ رہی ہے ، خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، وہ شیخ رشید کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں . نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پرپہنچیں گے .


وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے . وزارت داخلہ نے بتایا سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کی شیخ رشید سے ملاقات ہوگی ، جس میں علاقائی صورتحال ،سعودی عرب سےقیدیوں کی رہائی ودیگرامور پر بات کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں