نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع، کیا کہا گیا ہے ؟ جانئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ تین صفحات پر مشتمل ہے
جس میں کہا گیاہے کہ نوازشریف انجیو گرافی کے بغیر لندن سے نہ جائیں ، اگر علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے ، نوازشریف شدید ذہنی دباو میں ہیں ، ذہنی دباو سے بیماری مزید بگڑ سکتی ہے ۔