سندھ

تبدیلی سرکار نے بچوں کے دودھ کو بھی نہ بخشا، بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)تبدیلی سرکار میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جبکہ بچوں کے دودھ میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔شہر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی کے سونامی نے معصوم بچوں کے دودھ کو بھی نگل لیا ہے۔ فارمولا پاؤڈر دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔
بچوں کے فارمولا پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 650 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 900 گرام فارمولا پاؤڈر دودھ کا ڈبہ 3124 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئل، گھی، صرف، صابن، شیمپو اور مصالحہ جات سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی اور آئل کی قیمت میں اوسطاً 70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف جنوری 2022 میں 0.39 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں