کھیل

پی ایس ایل 2022: شاہد آفریدی کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرنچائز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اپنی ٹیم میں شامل ہو گئے۔شاہد آفریدی کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ آج ٹیم کے ہوٹل میں کرایا گیا جو منفی آیا ہے۔
اسٹار کھلاڑی اب 3 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔
کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارہ کردہ ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوویڈ کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد اپنی ٹیم کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کو جوائن کروں گا انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو گڈ لک کہتا ہوں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوویڈ 19 پروٹو کول کے بعد خود کو الگ تھلگ کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ یہ ان کا الوداعی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں آفریدی کی چوتھی ٹیم ہے جس کے بعد پاکستان کے سابق کپتان پشاور زلمی (2016 اور 2017) کراچی کنگز (2018) اور ملتان سلطان (2019-21) کے لیے کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں