صاحبہ نے بیٹوں کو میڈیا کے سامنے نہ لانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صاحبہ اور ریمبوکو فلمی دنیا کی ایک بہترین جوڑی کہا جاتا ہے۔ شادی کے کامیاب 22 برس گزرنے کے بعد بھی دونوں میں اب بھی اتنی ہی رفاقت اورمحبت ہے جتنی پہلے دن تھی۔
صاحبہ اورریمبوگزشتہ دنوں نعمان اعجاز کے شو جی سرکار میں مدعو کئے گئے تھے جہاں انہوں نے ذاتی اور پاکستان کی انڈسٹری پر بات کی۔ صاحبہ نے ڈرامہ انڈسٹری سے شکوہ کررتے ہوئے کہا ریمبو کو کبھی بھی کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کے لئے آفر نہیں کی جاتی۔
جبکہ بیٹوں کو اسکرین یا میڈیا کے سامنے نہ لانے بارے میں بات کرتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ ایک تو دوںوں بیٹوں کو اسکرین کے سامنے آنے کا شوق نہیں ہے دوسری طرف جب بھی یہ میڈیا کے سامنے آتے ہیں دونوں شدید بیمار ہوجاتے ہیں اسی لئے انہیں ابھی تک اسکرین سے دور ہی رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں صاحبہ کے بیٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی گئی، جو کہ معمر رانا کے گھر ایک تقریب میں موجود تھے تو مداحوں کی جانب سے ان کی تعریف کی گئی اور کچھ نے کہا یہ تو کسی فلم کے ہیروہیں۔