احد رضا میر آج کل سجل علی کیساتھ کیوں نظر نہیں آتے؟ سجل نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ آج کل احد رضامیر سجل علی کے ساتھ نظر کیوں نہیں آتے۔احد رضا میر اور سجل علی کا شمار پاکستان کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے اور انہیں پسند کرنے والے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔
حال ہی میں سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی اور سجل کی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے پریمئر میں احد رضا میر کی غیر موجودگی نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دی تھی۔
تاہم اب سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات کی وضاحت دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ آج کل وہ اور احد ساتھ نظر کیوں نہیں آتے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب سجل سے سوال کیا جاتا ہے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ سجل کے ساتھ احد کیوں نظر نہیں آتے نہ فلم کے پریمئر پر نظر آئے اور نہ ہی کہیں اور۔ تو اس سوال کے جواب میں سجل کہتی ہیں کہ احد رضامیر اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور کام کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ اسی لیے وہ یہاں میرے ساتھ نہیں ہیں۔