شاہین شاہ کا بہت بڑا پرستار ہوں، بریٹ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی کو نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔بریٹ لی نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو میں کہا کہ شاہین شاہ ایک حیرت انگیز بولر ہے، اس کا قد لمبا ہے اور اس کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔


بریٹ لی کا کہنا تھا کہ میں تو شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔اس سے قبل شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، ان کا کوور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ نے سال 2021 کا آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔