پاکستان کو بیچنے والے دوسروں کی نیت پہ بھاشن دینے لگے ہیں، سرفراز احمد

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بغیر کسی کا نام لیے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کو دوران ڈیوٹی بیچنے والے نیت پہ بھاشن دیں گے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’جسٹ سیئنگ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔