سعودی عرب کا قومی پرچم اور قومی ترانہ بدلنے کی تیاری

 

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی شوری کونسل نے قومی پرچم اورقومی ترانے کے نطام میں تبدیلی کی ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 50 سال قبل بنائے گئے پرچم سسٹم میں تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنا ہے، شوریٰ کے تمام اراکین نے پرچم سسٹم میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبدیلیاں پرچم، نعرہ اور قومی ترانے کے نظام میں ترامیم کے حق میں ہیں لیکن اس کے مندرجات سے نہیں ہیں۔شوریٰ کے فیصلوں پر موجودہ قوانین اور ڈھانچہ اثرانداز نہیں ہوتا تاہم ووٹ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس کے اراکین کا تقرر فرماں روا کرتے ہیں اور اس کے فیصلے عموماً قیادت کی رضامندی سے ہوتے ہیں۔

شوریٰ کونسل میں اس کی منظوری کے بعد اب یہ ترمیم حتمی منظوری کے لیے شاہ سلمان کو پیش کی جائے گی۔
سعودی عرب نے اپنے قومی رنگ اور پرچم کے رنگ کے طور پر سبز رنگ کا انتخاب کیا، جھنڈے میں ایمان کا اسلامی اعلان ہے، شہادت، اس کی اہم خصوصیت کے طور پر اس کے نیچے تلوار کی تصویر ہے۔1952 میں شوریٰ کونسل نے جھنڈے کی نئی پیمائش اور ترمیم کی منظوری دی اور 1973 میں حکومت نے فلیگ کوڈ کی منظوری دی جو آج بھی استعمال میں ہے۔