دارچینی ملا شہد کئی امراض کا مؤثر علاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہد ایک مکمل غذا ہے اور اس میں کئی امراض کے لئے شفا رکھی گئی ہے، اسی طرح دار چینی بھی گھروں میں استعمال ہونے والا عام مصالحہ ہے لیکن اس کے اجزا میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو بطور دوا بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
اگر شہد میں دار چینی ملا کر استعمال کیا جائے تو نہ صرف اس کے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ کئی بیماریوں میں موثر دوا کا کام بھی دیتی ہے۔ لیکن اس میں بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے شہد میں دار چینی کا استعمال کیا جاتا ہے تب ہی وہ جسم کے لئے بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔

گھٹیا

6 2 300x174

اس مرض میں جسم کے جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے اوراکثر ادویات سے بھی افاقہ نہیں ہوتا۔ لیکن شہد اور دار چینی کا استعمال مؤثر ثابت ہوتا ہے، اس کے لئے ایک نیم گرم پانی میں دو چائے کے چمچ شہداور ایک چائے کا چمچ دارچینی کا پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اسے روزانہ دن میں دو مرتبہ صبح اور رات میں استعمال کریں، دائمی درد میں بھی کمی واقع ہوجائے گی۔

کولیسٹرول

6 3 300x200

خون میں مختلف چکنائیاں کولیسٹرول کہلاتی ہیں اگر یہ زیادہ بڑھ جائے تو خون گاڑھا ہوکر شریانوں میں تنگی کا باعث بنتا ہے۔ اس کے لئے دو کپ قہوہ میں تین چائے کے چمچ دار چینی پاؤڈر اور دو کھانے کے چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اس کا استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

عام ٹھنڈ کا علاج

6 4 300x150

موسم سرما میں کھانسی اور نزلہ ہونا بہت ہی عام ہے۔ اس کے لئے ایک کھانے کا چمچ نیم گرم شہد میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈرملا کرروزاستعمال کریں، یہ کھانسی کا بہترین علاج ہے۔

منہ کی ناگوار مہک

6 5 300x180

اس کی کئی وجہ ہوسکتی ہے لیکن بہترین علاج شہد اور دارچینی ہے، ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہداور ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر ملا کرغراغرے کریں۔ ساتھ ہیں دانتوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

وزن

6 6 300x200

موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے لوگوں کی اکثریت اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے مگر ناکام رہتی ہے، تو اس کے لئے ایک کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر ڈال کر کچھ دیر کھ دیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملاکر آدھا کپ صبح اور آدھا کپ رات میں سونے سے قبل استعمال کریں۔

بہتر نظام انہضام

6 7 300x171

معدہ کی صحت سے جڑی ہے جسمانی صحت، اگر نظام انہضام بہترانداز میں اپنے افعال انجام نہیں دے گا تو جسم کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانےکا چمچ شہد اور آدھا چائے کاچمچ دارچینی پاؤڈر شامل کریں اور اسے خالی پیٹ استعمال کریں۔