تحریک انصاف کی ایم این اے پرپارلیمنٹ لاجز میں قاتلانہ حملہ۔۔ ملزم گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی ایم این اے جواریا پر پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ،حادثاتی طور پر محفوظ رہیں، شوہر حیدر علی کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ سے خاتون رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما جویریہ ظفر محفوظ رہیں۔رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ اس واقعے کے پیچھے اس کے شوہر کا ہاتھ ہے۔ ایم این اے نے اپنے شوہر حیدر علی کے خلاف اسلام آباد ویمن تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جویریہ ظفر نے چھ ماہ قبل حیدر بلوچ کے ساتھ نکاح کیا۔ دونوں کے درمیان ایک چھوٹی سی بات پر لڑائی ہوئی اور محترمہ ظفر اپنی شادی کی منسوخی کے لیے ‘خلع’ کے لیے عدالت گئیں۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ مسٹر بلوچ نے محترمہ ظفر اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ایم این اے کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے ریوالور ان کے سر پر رکھا لیکن وہ بھاگ کر جان بچائی۔ گولی ان کی بجائے دیوار سے جا ٹکرا گئی۔ درخواست گزار نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی۔