وہاب ریاض کو دیکھ کر ذہن میں کیا آتا ہے ؟ زینب عباس کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ اور کپتانی کے ساتھ ساتھ حس مزاح بھی بہت شاندار ہے ، وہ دلچسپ سوالوں کا دلچسپ جواب دینے کی مہارت سے مالا مال ہیں ۔ سپورٹس اینکر زینب عباس کے پروگرام کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاجس میں بابراعظم کا وہاب ریاض سے متعلق مذاق صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ پروگرام کی عکسبندی کے دوران کافی محظوظ ہوئیں، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین کرکٹ بھی شو سے کافی لطف اندوز ہوں گے۔ویڈیو کے آغاز میں دکھایا گیا کہ زینب بابر اعظم سے سوال کرتی ہیں کہ وہاب ریاض کو دیکھ کر ذہن میں کیا آتا ہے جس کے جواب میں کپتان نے فوراً کہا ’’پھوپھو‘‘۔