دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نمبر ایک کے بلے باز کیلئے بابراعظم اور رضوان کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے ، بابر پہلی پوزیشن پر مضبوطی سے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن رضوان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں صرف 7 ریٹنگ پوائنٹس کی ضرورت ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ریکنگ کے مطابق اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 805 ہے جب کہ دوسرے نمبرپر موجود محمد رضوان کے 798 پوائنٹس ہیں۔عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے شکار بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں سب سے آخری نمبرپر پہنچ گئےہیں، بولرز کی درجہ بندی میں شاداب خان کی پوزیشن 9 ویں ہے، ان کے ساتھ 11ویں نمبرپر شاہین شاہ آفریدی ہیں، حارث رؤف کی 24ویں پوزیشن ہے۔
بولرز کی درجہ بندی میں سری لنکن اسپنر ہرسانگا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کررکھاہے، آل راؤنڈرکیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی فہرست میں ٹاپ پر ہیں،شکیب الحسن کی دوسری اور معین علی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…