نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری، پہلی پوزیشن پر براجمان بابراعظم کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محمد رضوان کو کتنے پوائنٹس کی ضرورت ہے ؟ زبردست خبر

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نمبر ایک کے بلے باز کیلئے بابراعظم اور رضوان کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے ، بابر پہلی پوزیشن پر مضبوطی سے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن رضوان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں صرف 7 ریٹنگ پوائنٹس کی ضرورت ہے .
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ریکنگ کے مطابق اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 805 ہے جب کہ دوسرے نمبرپر موجود محمد رضوان کے 798 پوائنٹس ہیں .

عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے شکار بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں سب سے آخری نمبرپر پہنچ گئےہیں، بولرز کی درجہ بندی میں شاداب خان کی پوزیشن 9 ویں ہے، ان کے ساتھ 11ویں نمبرپر شاہین شاہ آفریدی ہیں، حارث رؤف کی 24ویں پوزیشن ہے .
بولرز کی درجہ بندی میں سری لنکن اسپنر ہرسانگا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کررکھاہے، آل راؤنڈرکیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی فہرست میں ٹاپ پر ہیں،شکیب الحسن کی دوسری اور معین علی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں .

. .

متعلقہ خبریں