نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل

نوشکی (قدرت روزنامہ)پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے اپنے انسٹاگرام پر شہادت سے محض سات گھنٹے قبل ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔سوشل میڈیا پر کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی آخری انسٹاگرام اسٹوری کی تصویر زیر گردش ہے۔


شہادت سے سات گھنٹے پہلے شیئر کی جانے والی اسٹوری میں کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے لکھا تھا کہ ’درود شریف پڑھیں اور اسے شیئر کریں، تاکہ تمام اجر آپ کا ہو۔‘خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔
حملے کے نتیجے میں نوشکی میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 اہلکار بھی شہید ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کو پسپا کرنے والی بہادر فورسز کو سلام، قربانیاں دینے والی فورسز کے پیچھے قوم متحد ہے۔