کراچی: شوہر کے ٹکڑے کرنیوالی عورت کی بیٹیاں تاحال غائب

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے صدر میں شوہر کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر نے کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کو بتایا ہے کہ ملزمہ کی دونوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں۔تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کر لی گئی۔
عدالت نے کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 7 فروری تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے، ملزمہ رباب نے اپنے شوہر کو بےدردی سے قتل کا انکشاف کیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ جائے وقوع پر موجود ملزمہ کی 8 سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں، ملزمہ کی دونوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کی تلاش بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ ملزمہ نے 10 دسمبر کو اپنے شہر کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے۔مرکزی ملزمہ رباب عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔