کراچی عسکری پارک KMC کے سپرد، نام بھی تبدیل
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے سپرد کر دیا گیا جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ 14جنوری کوڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللّٰہ نے عسکری پارک کی انتظامیہ کو اس ضمن میں خط لکھا تھا۔
خط میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق عسکری پارک تحویل میں لینے کے لیے کہا گیا تھا۔ڈی جی پارکس کے ایم سی جنید اللّٰہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پارکس کے ایم سی نے یہ بھی بتایا کہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نے ختم کر کے پارک تحویل میں دے دیا ہے۔