شگفتہ اعجاز کے والد بھی انتقال کرگئے
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کے بعد اب اُن کے والد بھی انتقال کرگئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم والد کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کے والد انتقال کرگئے ہیں۔‘اُنہوں نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے۔‘
شگفتہ اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا تاہم شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کے اس دُکھ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شگفتہ اعجاز کی والدہ اور بہن انتقال کرگئی تھیں۔