جنید خان کا فیس بُک پیج ہیک ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا فیس بُک پیج ہیک ہوگیا۔انہوں نے مداحوں کو پیج کے ہیک ہونے سے متعلق اطلاع ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی، جنید خان نے لکھا کہ ’میرا فیس بُک پیج دس دن سے ہیک ہوگیا ہے۔‘


انہوں نے لکھا کہ میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اسے جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کروں لیکن کچھ نہیں ہورہا۔جنید خان نے یہ بھی لکھا کہ اگر کوئی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔