حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے ،کس کیس میں پھنسنے والی ہے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے ،اب وہ پھنسنے والی ہے ۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آ رہے،تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کھل کر کھیلنا ہے۔برطانیہ میں رپورٹ کے حوالے سے اصلیت سامنے لانے کے لیے پلان ترتیب دے دیا۔آنے والے دنوں میں میاں صاحب کے حوالے سے کچھ نئی ویڈیوز سامنے آئیں گی،کچھ ملاقاتوں کی بھی ہیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ شادی کا دعویدار بلال کراچی کے ایک تھانے میں سپاہی اور اس کی رسائی سندھ کی اہم ترین شخصیات تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے،

اب وہ پھنسنے والی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں سے مختلف ویڈیوز وہ اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو کے بعد ان کا منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام سامنے آیا۔بعدازاں ان کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے تھے۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور اسٹیٹ بینک کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔حریم شاہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ان کے شوہر بلال شاہ نے وکیل منیر احمد کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق ان کے شوہر کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کو ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی سے روک دیا۔انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں برس مارچ میں عدالت کے بلانے پر وہاں پیش ہونے کے لیے پر امید ہیں، تاہم اگر وہ بعض وجوہات کی بنا پر ملک نہ آ سکیں تو ان کے شوہر اور وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔ حریم شاہ کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک ان کے اکائونٹ فریز نہیں کر سکیں گے جبکہ پی ٹی اے بھی ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکے گی۔