اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے مداح کے وزن کم کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا . سارہ علی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا .
اس دوران ایک مداح نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ واقعی اپنا وزن کم کرنے کے لیے پیزا چھوڑ دیں . اس پر سارہ علی خان نے جواب دیا کہ آپ کھاسکتے ہیں، سارا نہیں اور اتنا سارا تو بالکل نہیں .
واضح رہے کہ ایک مرتبہ فلموں میں آنے کے بعد سارہ علی خان نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کا وزن 96 کلوگرام تک تھا . انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ فلموں میں آنے سے قبل بہت زیادہ پیزا کھایا کرتی تھیں .