اجے نئی فلم میں کیسے دکھائی دیں گے؟ تصویر شیئر کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں اپنے نئے لک کی فوٹو شیئر کردی۔اجے دیوگن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ میں تحریر کیا کہ اپنی پہچان سے چار چاند لگانے آرہے ہیں ہم۔
اجے نے یہ بھی بتایا کہ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا ٹریلر کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ گنگوبائی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔