ملک میں بخار کی گولی پیراسیٹامول نایاب ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بخار کی گولی پیراسیٹامول نایاب ہوگئی جب کہ مارکیٹ سے پیراسٹامول گولی کی عدم دستیابی پر ڈریپ نے بھی اعتراف کیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارمسیز، میڈیکل اسٹوز اور ہول سیل ڈسٹریبیوٹرز کو سختی سے ذخیرہ اندوزی کرنے سے خبردار کر دیا۔
ڈریپ نے کہا ہے کہ ملک میں پیراسیٹامول گولی کی قلت ہے، زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے پیراسیٹامول گولی کی قلعت ہوئی ہے، بین الاقوامی سطح پر گولی کے خام مال کی سپلائی میں تعطل ہے۔ڈریپ نے کہا کہ عام طور کے مقابلے میں دستیابی کم ہے، ملک کی بڑی دوا ساز کمپنیوں نے 13 فیصد پروڈکشن بڑھائی ہے، خام مال کی دستیابی چند ہفتوں میں بہتر ہو جائے گی۔
ڈریپ نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے دواوں کو گھروں میں ذخیرہ نہ کریں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔یاد رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بخار کی دوا پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھری تھی، ڈریپ پیراسیٹا مول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی ٹیبلٹ مقرر کرنے پر راضی ہوئی تھی۔