یوٹیوب اپنی اسکرین میں بڑی تبدیلی کرنے والا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے فُل اسکرین یوٹیوب پلیئر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور ویڈیو کو پسند و ناپسند کرنا اور اس میں کمنٹ کرنے کو آسان بنایا جا ریا ہے۔نئے انٹرفیس کو بتدریج رائج کیا کیا جارہا ہے۔ کچھ صارفین پہلے ہی رپورٹ کر چکے ہیں کہ پتلی اسکرین کا لے آؤٹ ان کی رسائی میں آ چکا ہے تاکہ وہاں موجود بٹننز تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔
دی ورج کے مطابق نئی لے آؤٹ میں یوٹیوب نے جزوی طور پر واضح ہونے والے دیگر ویڈیوز کے پری ویوز کو لائک، ڈِس لائک، کمنٹ، شیئر اور ایڈ ٹو پلے لسٹ سے بدل دیا ہے۔یہ تبدیلی تب ہی دِکھے گی جب ایپ میں ف’ل اسکرین موڈ میں ویڈیو دیکھی جا رہی ہوگی اور فی الحال یہ تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کی گئی ہے۔
موجودہ پلیئر میں ٹائٹل ٹاپ پر آتا ہے جس کے ساتھ کاسٹ کرنے اور ایڈ بند کرنے کے کیپشن آتے ہیں۔
نیچے ایک سلائیڈر ہوتا ہے جس میں ویڈیو کی پوزیشن اور کلپس کے جزوی کلپس دِکھتے ہیں۔نئے انٹرفیس میں اوپر کا بار تو ویسا ہی ہے لیکن نیچے جزوی ویوز کے بجائے لائک اور ڈِس لائک، کمنٹ، ایڈ ٹو پلے لسٹ اور شیئر کے بٹن ہیں۔