کرناٹکہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک اورسرکاری کالج نے باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا . سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست کرناٹکہ کے کنداپورا گورنمنٹ کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا ہے .
طالبات کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر روتے ہوئے کالج کے پرنسپل کی منتیں کرتی رہیں لیکن پرنسپل نے ان کی ایک نہ سنی .
Deplorable scenes unfolding in Karnataka, another govt college not allowing Girls with #hijab to enter classrooms. The students are crying and requesting the principal not to ruin their future with just 2 months to go for exams. pic.twitter.com/sYJzTsLuuX
— Deepak Bopanna (@dpkBopanna) February 3, 2022
باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینے کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا .
واضح رہے کہ کرناٹکہ میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے . مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں .
Watch : Gates being closed on the future of these students in Kundapura govt college. pic.twitter.com/g1CzWVDyTk
— Deepak Bopanna (@dpkBopanna) February 3, 2022
اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا . حجاب پرپابندی کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست بھی دائرکررکھی ہے .