نورا فتحی کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ڈانسر نورا فتیحی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا ہے . سوشل میڈیا پر بھارتی ڈانسڑ نورا فتیحی کے حالیہ فوٹو شوٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)


نورا فتیحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس ویڈیو اور گلیمرس تصاویر کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں لیکن اس بار انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کو دو شیر کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے . ڈانسر نورا فتیحی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہے .
نورا فتیحی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانسر پیلے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں . سوشل میڈیا صارفین ورا فتیحی کی خوبصورتی کی بہت تعریف کر رہے ہیں اور بیادری کی بھی . دوسری جانب نورا فتیحی نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے .
یاد رہے ہندوستانی ہو یا ویسٹرن آوٹ فٹ نورا فتیحی کافی خوبصورتی کے ساتھ ان کا استعمال کرتی ہیں . یہی وجہ ہے کہ فینس کی نظر جہاں ان کے ڈانس اسٹیپس کو سیکھنے پر ہوتی ہے وہیں ان کے آوٹ فٹ بھی فینس کو کافی پسند آتے ہیں . اس سے قبل بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے انارکلی جوڑے کے ہمراہ دلکش کڑھائی دار دوپٹہ زیب تن کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا .
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی گئی تھی . نورا فتحی اپنے لباس کو ہمیشہ سادہ اور واضح رکھتی ہیں اور انہیں اپنے مداحوں کو منفرد اسٹائل کی مدد سے حیران کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے . اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کے بھاری لباس کے ساتھ سفید رنگ کے کڑھائی دار دوپٹے میں تصویر شیئر کی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)


اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نورا فتیحی نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ یہ دلکش لباس نہایت سادہ میک اپ اور ہلکے زیورات کے ہمراہ پہنا ہوا ہے جس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے .

. .

متعلقہ خبریں