سعد رضوی نے کتنا حق مہر ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی گزشتہ روز اپنی ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اٹک میں ہوئی، نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔
شادی کی تقریب سادہ اور مختصر تھی جس میں صرف قریبی عزیز اور رفقا کو مدعو کیا گیا تھا۔نکاح کے لیے سعد حسین رضوی نے سفید لباس کے ساتھ اپنے روایتی عمامے کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے سعد حسین رضوی کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی اور جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔


ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔ نکاح کے موقع پر سعد حسین رضوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

نکاح کی تصویری جھلکیاں: