سشمیتا سین بریک اپ کے بعد بھی بوائے فرینڈ کے ساتھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بریک اپ کے تقریباً دو ماہ بعد، سشمیتا سین ایک بار پھر سے اپنے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کے ساتھ نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سشمیتا سین اور اُن کے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین اپنے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔


سشمیتا سین کیمرے کی طرف پوز دیتے ہوئے مُسکرائیں جبکہ اُن کے سابق بوائے فرینڈ نے کیمرہ دیکھتے ہی اپنا منہ چُھپا لیا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2021ء کے آخر میں سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روحمان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیئے تھے اور یہاں تک کہ روحمان نے گھر بھی چھوڑ دیا تھا۔
سشمیتا سین اور روحمان شال نے سال 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور انہوں نے گزشتہ سال ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا۔
اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سشمیتا سین نے لکھا تھا کہ یہ رشتہ بہت پہلے ختم ہو گیا تھا اور اب ہم صرف دوست ہیں۔