کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چلنے والی گرد و غبار والی ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا ہے . انہوں نے بتایا ہے کہ اب شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں .
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں ہلکی دھند کا امکان ہے .
انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں 6 فروری سے درجۂ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا . چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک اور کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 فروری کو گلگت اور کشمیر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے .