بھارت نے امریکا کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا
امریکا (قدرت روزنامہ)بھارت نے امریکا کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا، سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے امریکا کی بجائے روس کا ساتھ دے دیا۔سلامتی کونسل میں یوکرین کے بحران پر بحث کے لیے بھارت نے امریکا کے خلاف روس کا ساتھ دیا۔
گزشتہ دنوں یوکرین کے بحران پر سلامتی کونسل میں بحث کے لیے ووٹنگ ہوئی۔اجلاس کی منظوری کے لیے 15 رکنی کونسل میں 9 مثبت ووٹوں کی ضرورت تھی۔
اس موقع پر چین اور روس نے متوقع طور پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، بھارت نے بھی امریکا کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سلامتی کونسل میں ووٹنگ میں بھارت کی عدم شرکت نے امریکی تحریک کو مسترد کروا دیا۔