موجودہ نالائق حکومت نے مسئلہ کشمیر بھی سرد خانے کی نذر کردیا، سعید غنی
کراچی (قدرت روزنامہ)سعید غنی کا کہنا ہےکہ موجودہ نالائق حکومت نے مسئلہ کشمیر بھی سرد خانے کی نذر کردیا ہے۔وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن 5 فروری کو اپنے کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو دوپہر 2.00 بجے، ریگل چوک، صدر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔سعید غنی نے کہاکہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت نے جہاں اس ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے وہی مسئلہ کشمیر کو بھی سرد خانے کی نذر کردیا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ ہفتہ 5 فروری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔