قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عثمان بزدار

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وطن عزیز کا امن تباہ کرنے والوں کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانو ں نے جانوں کا نذرانہ دے کر حق ادا کیا، قوم پاک فوج اور سکیورٹی ادارو ں کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی او رخوشحالی دشمن کو کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ آج متحد ہو کر امن دشمنوں کو جواب دینا ہوگا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کوشاں ہے لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-
عثمان بزدار نے کہا کہ ہرپاکستانی وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔