نا اہل اور ناکام حکومت بھی دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ، ساتھ ہی کہا کہ نا اہل اور ناکام حکومت بھی دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ بلوچتان میں دہشتگردی کی لہر سے لڑنے والے تمام فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ میری دعائیں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔


مریم نواز نے کہا کہ نا اہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کیلئے دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ۔