نوشکی میں شہید ہونے والے کیپٹن بلال فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن بلال کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق فیصل آباد کے کیپٹن بلال بلوچستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ فیصل آباد کی قائم سائیں جناز گاہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کیپٹن بلال شہید کی تدفین قائم سائیں قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی ، شہید نے والد ، دوبھائی اور ایک بہن سوگواران میں چھوڑے ۔