قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں کمی پینشنرز، بہبود سیونگ، ریگولر اِنکم سر ٹیفکیٹس پر کی گئی ہے۔


پینشنرز اکاؤنٹس پر منافع 12.96 فیصد سے کم کر کے 12.24 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ پر شرح منافع 12.24 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.32 فیصد جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے برعکس سیونگ اکاؤنٹس کے شرح منافع میں میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 8.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔