جانیں، بالی ووڈ اداکاراؤں کے نام کے معنی جو انہی کی طرح خوبصورت ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی تمام اداکارائیں اپنے کام کے علاوہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی جانی جاتیں ہیں۔ انڈسٹری میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے جس کا نام اس کی شخصیت سے میل نہ کھاتا ہوں لیکن کیا آپ کے ناموں کے معنی جانتے ہیں؟
امید ہے کہ آپ کو اداکاراؤں کے ناموں کے مطلب نہیں معلوم ہونگے لیکن آج ہم آپ کو اس حوالے سے ضرور بتائیں گے۔

1۔ کرینہ کپور خان:

20 2 300x169
بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤن میں سے ایک اداکارہ کرینہ کپور خان، جنہیں بیبو کے نام سے انڈسٹری میں جانا جاتا ہے۔ کرینہ کی ایک جھلک کے لئے بھارتی میڈیا ان کے دروازے پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں اور کیوں نہ ہو؟ اداکارہ کا ہر اسٹائل سب کو بہت پسند آتا ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے معنی ہیں خوبصورت جو کہ ان کی پروقار شخصیت اور ظاہری خوبصورتی کے عین مطابق ہے۔

2۔ کترینہ کیف:

20 3 300x225
بالی ووڈ کے باربی ڈول کترینہ کیف کی بھی خوبصورتی کے بہت چرچے ہیں اور یہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی ہیں۔ کترینہ دراصل ایک جرمن زبان کا لفظ ہے جس کے اصل معنی خالص کے ہیں۔

3۔ کنگنا رناوت:

20 4 300x290
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شامل کی جاتی ہیں اور اپنے بےباک انداز کی وجہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔اداکارہ کے نام کا مطلب چوڑی یا کنگن ہے جو کہ ان ہی کی طرح خوبصورت ہے۔

4۔ یامی گوتم :

20 5 300x276
اداکارہ یامی گوتم کے نام کا مطلب اندھیرے میں روشنی کے ہیں جو کہ ان کی خوبصورتی کے عین مواقف ہیں۔
5۔ سوناکشی سنہا:

20 6 300x225
بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کے نام کے معنی ’ سنہری آنکھوں والی ‘ کے ہیں اور دیکھا جائے تو اداکارہ کی آنکھیں بہت ہی زیادہ خوبصورت ہیں۔