موسم میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی ۔۔ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ ختم۔۔ 24گھنٹے کیا ہونےوالاہے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں 2روز سے چلنے والی گردآلود ہواؤں کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے گردآلود ہواؤں کاسلسلہ ختم ہوگیا۔ شہرمیں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں ہوا 20 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی اوردرجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں موسم دن میں خشک اوررات کوہلکا سرد رہے گا۔ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔