مریم نواز نہیں بلکہ کون وزیراعظم بنے تو خوشی ہو گی؟ حسین نواز نے کس کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا

لندن(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی غیر موجودگی میں شہباز شریف ہی پارٹی کے لیڈر ہیں اور اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہوگی . نجی ٹی وی کے پروگرام میں میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا کہ ان کے والد کی صحت بہت بہتر ہے لیکن ان کی بیماریاں اپنی جگہ موجود ہیں اور علاج کا سلسلہ جاری ہے .

ان کی واپسی کا تعین سب سے پہلے ان کے معالجین کریں گے، جس دن ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گےاس کے بعد ان کے اہل خانہ اور پارٹی ان کی واپسی کا فیصلہ کرے گی . شہباز شریف اور مریم نواز میں سے مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر اعظم کا امیدوار کون ہوگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ شہباز شریف میرے، مریم نواز اور پوری پارٹی کے لیڈر ہیں، وہ ہمارے لیے ایسے ہی ہیں جیسے میاں نواز شریف ہیں ، شہباز شریف ہی لیڈر ہیں، پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسی پر عمل ہوگا . ہمارے لیے اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ شہباز شریف وزیر اعظم بنیں، ہم انہیں مکمل سپورٹ کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں