حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے، اب وہ پھنسنے والی ہے، حریم شاہ ساتھ شادی کا دعویدار بلال در اصل کون ہے ؟ سینئر صحافی کے بڑے دعوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے ، اب وہ پھنسنے والی ہے ۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آ رہے،تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کھل کر کھیلنا ہے۔برطانیہ میں رپورٹ کے حوالے سے اصلیت سامنے لانے کے لیے پلان ترتیب دے دیا۔ آنے والے دنوں میں میاں صاحب کے حوالے سے کچھ نئی ویڈیوز سامنے آئیں گی،کچھ ملاقاتوں کی بھی ہیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ شادی کا دعویدار بلال کراچی کے ایک تھانے میں سپاہی اور اس کی رسائی سندھ کی اہم ترین شخصیات تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کا بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے،اب وہ پھنسنے والی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں سے مختلف ویڈیوز وہ اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو کے بعد ان کا منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام سامنے آیا۔ بعدازاں ان کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے تھے۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور اسٹیٹ بینک کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔حریم شاہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ان کے شوہر بلال شاہ نے وکیل منیر احمد کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق ان کے شوہر کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کو ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی سے روک دیا۔انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں برس مارچ میں عدالت کے بلانے پر وہاں پیش ہونے کے لیے پر امید ہیں، تاہم اگر وہ بعض وجوہات کی بنا پر ملک نہ آ سکیں تو ان کے شوہر اور وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔ حریم شاہ کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک ان کے اکائونٹ فریز نہیں کر سکیں گے جبکہ پی ٹی اے بھی ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago