اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف خاتون ڈانسر نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلآخر بحال ہوگیا . بھارتی میڈیا نے خاتون ڈانسر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ ہونے یا وقتی طور پر بند کرنے کی خبر چلائی .
مداح نورا فتحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کی خبر پر کافی حیران ہوگئے تھے . ایسے میں نورا نے اپنے مداحوں کے لیےایک بیان جاری کیا اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا .
خاتون ڈانسر نے بتایا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کوئی یہ عمل صبح سے میرے اکاؤنٹ کے ساتھ کرنے کی کوشش کررہا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں انسٹاگرام ٹیم کی میں شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری مدد کی .