انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا، آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پاک فوج کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اب انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت ہے۔