ساڑھی کے ساتھ شرٹ پہننے پر حرامانی کو تنقید کا سامنا

گلبرگ (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حرا مانی ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے آنے والے ڈرامے یہ نہ تھی ہماری قسمت کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔ حرا مانی پروگرام میں ساڑھی کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے مذکورہ لباس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔
حرا مانی کی ٹی شرٹ اور ساڑھی کے ساتھ تصاویر کو ٹی وی چینل کے انسٹاگرام سمیت فیشن ہاﺅس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں نے کمنٹس کیے کہ حرا مانی کو لباس پہننے کی سمجھ نہیں ہے، وہ کبھی بھی کسی طرح کا بھی لباس پہن لیتی ہیں تاہم ان کے چند مداحوں نے ان کے اس نئے فیشن پر ان کی تعریف بھی کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)