صارفین کیلئے واٹس ایپ کا زبردست فیچر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور خوشخبری سنادی، واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کرانے کے لئےسرگرم عمل ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں پیغام رسانی کے لئے مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہے، صارفین کی پڑھتی ہوئی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے واٹس ایپ نے مزید نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا مزید آسان ہوگا۔
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔نئے فیچر کی مدد سے صارفین چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کےمطابق شروع کئے اس نئے فیچر کا نام ’’NEW MEDIA PICKER‘‘ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی جس کےبعد وہ دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔تصویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئےفون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کئے جائیں گے،جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ یہ نیا فیچر کسی چیٹ کے درمیان عام طور پر تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صارفین اسے اس وقت استعمال کر سکیں گے جب وہ ان ایپ کیمرے سے تصاویریا ویڈیوز لیں گے۔

Recent Posts

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

2 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

12 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

15 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

21 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

27 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

31 mins ago