شزا اور فضا کا کردارکرنے والی اداکارہ نے ڈرامے پر تنقید کرنے والوں کو دیا کرارا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی قوم کے پاس اتنا وقت ہے کہ دوسال قبل ڈرامہ کی ایک سین آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے اور لوگ اپنا قیمتی وقت اس ڈرامے کی اسٹوری پر ضائع کر رہے ہیں یہ کہنا ہے کہ شزا اور فضا کے کردار ادا کرنے والے اداکارہ کرن تعبیر کا .
واضح رہے کہ 2020 میں نشر ہونے والے والے ڈرامے حقیقت: جڑواں کی ایک کلپس گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے، جس میں کرن تعبیر کو جڑواں بہنوں کے کرداروں میں دکھایا گیا تھا، ڈرامے کی اس سین کے وائرل ہو نے کی بناپر کہانی کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے .


ڈرامہ حقیقت: جڑواں کا جو سین سوشل میڈیا پر وائر ہورہا ہے اس میں جڑواں بہنوں شزا اور فضا کی شادی دو بھائیوں سے ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے اور دونوں دولہے غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہیں . ڈرامے کی اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا جارہا تھا کہ دور جدید میں بھی اس طرح کی بے دھنگی کہانیا ں دکھائی جارہی ہیں .

اس کلپ کے وائرل ہونے اور تنقید کا نشانہ بنانا ڈرامے کی مرکزی اداکارہ کرن تعبیر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ڈرامے کا مذاق اڑانے والوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر جگہ استعمال کرنے کی تجویز دے ڈالی .
کرن تعبیر نے یہ تجویز اپنے انسٹاگرام اسٹوی میں اپنے پرانے ڈارمے کی کلپس پر تنقید کرنے والوں کو دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اچھی اور انتہائی اہم چیزوں اور معاملات پر اپنی صلاحتیں اور توانائی خرچ کریں،جس سے کسی کو کوئی فائدہ بھی پہنچے .

کرن تعبیر نے اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اس معاملے پر بات کریں، جس پر بات کرنا ضروری ہے اور جن مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز اٹھانا لازمی ہے‘ .
کرن تعبیر نے مزید یہ بھی لکھا کہ دوسری صورت میں لوگ اپنی پسند کے مطابق شزا اور فضا کے معاملے سے لطف اندوز ہوتے رہیں . واضح رہے کہ کرن تعبیر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں انہوں نے حقیقت: جڑواں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم وہ کئی اور ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں