نورا فتیحی 37 ملین سے زائد فالورز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیوں غائب ہوئیں؟بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورت کینیڈین نژاد بھارتی رقاصہ و اداکارہ نورا فیتحی نے اپنے 37 ملین سے زائد فالورز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے غائب ہونے کی وجہ بتادی۔اداکارہ نورا فتحی انسٹاگرام سے اچانک غائب ہو گئیں تو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا، یہ ایک جھٹکا تھا کیونکہ اداکارہ اپنی دبئی کی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز لاکھوں مداحوں کے ساتھ مسلسل شیئر کر رہی تھیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے غائب ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اوران کے مداحوں اور خیر خواہوں کی جانب سے کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تاہم اداکارہ سوشل میڈیا سے گھنٹوں غائب رہنے کے بعد دوبارہ واپس آگئیں اور اس کی وجہ بھی بتادی۔
نورا فیتحی نے انسٹاگرام پر ایک آفیشل بیان شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا اکاؤنٹ بظاہر ہیک ہوگیا تھا۔انہوں نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا کہ معاف کیجئے گا میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، صبح سے کوئی میرے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، انسٹاگرام ٹیم کا شکریہ کہ انہوں نے اتنی جلدی اسے بحال کرنے میں میری مدد کی۔
واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور وہ مداحوں اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں۔