سرمائی اولمپکس؛ یوکرین کا دستہ گزرنے پر روسی صدر نے آنکھیں کیوں بند کیں ؟

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران یوکرین کا دستہ گزرنے پر روسی صدر نے آنکھیں بند کرلیں . بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان ، چینی صدر اور روس کے صدر سمیت دنیا بھر کے 20 سے زائد سربراہانِ مملکت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی .


تاہم امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک نے چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے نمائندوں کو بیجنگ بھیجنے سے انکار کیا . چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس مقابلوں کا افتتاح کیا . اِس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اس ایونٹ کے ذریعے چینی حکومت عالمی سطح پر محبتیں باٹنے کے قابل ہوئی ہے .
سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے پرچم اٹھائے مارچ پاسٹ کیا . پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے نشست سے کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں اور حوصلہ افزائی کی . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سرمائی اولمپکس میں درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی .


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں جب یوکرین کا دستہ آیا اور ان کے ملک کا ترانہ بجایا گیا تو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی آنکھیں بند کردیں .

ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرینی دستے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کیں اور جیسے ہی کیمرہ کا رخ پیوٹن کی طرف گیا تو ان کی آنکھیں بند تھیں تاہم چند سیکنڈز بعد انہوں نے آنکھیں کھول لیں .

. .

متعلقہ خبریں