شرمیلا فاروقی کا بیٹا عاطف اسلم کا مداح نکلا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے بیٹے کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے حسین کی تصویر شیئر کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sharmila Saheba Faruqui s.i (@sharmilafaruqi)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی موجود ہیں۔شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا حسین، ہمارے قابلِ احترام گلوکار عاطف اسلم کا پُرستار ہے۔‘
پی پی رہنما نے بتایا کہ ’اُن کا بیٹا عاطف اسلم کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوا۔‘شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔