کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق 8 نکات پر مشتمل معاہدے پر صوبائی وزیر ناصر شاہ اور پی ایس پی رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ کے دستخط ہیں . معاہدے کے متن کے مطابق سندھ حکومت ایکٹ 140 اے کے تحت بلدیاتی نظام نافذ کرے گی، سندھ حکومت نے سیاسی انتظامی اور مالیاتی اختیار عوامی نمائندوں کو دینے پر اتفاق کیا ہے .
معاہدے کے مطابق صوبائی مالیاتی کمیشن کو حقیقی معنوں میں فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ایس بی سی اے، کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں میں مئیر کو کردار دینے پر اتفاق کیا گیا .
معاہدے کے متن کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبے بھی مئیر کے اختیار میں ہوں گے، میئر کے براہِ راست انتخابات کے لیے مزید بات چیت ہو گی . معاہدے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ سمیت دیگر محکمے بھی ضلعی انتظامیہ کو دیئے جائیں گے .